خواجہ آصف ہو یا کوئی اور سب نے اپنے کیے کا حساب دینا ہے : معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

152

لاہور،30 دسمبر (اے پی پی ): وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سیالکوٹی ٹھگ نیب کی حراست میں ہےخواجہ آصف نے بد زبانی کے لحاظ سے ٹرافی جیتی  خواتین کو ٹریکٹر اور ٹرالی کہا جعلی راجکماری کو کہوں گی کہ سیٹ بیلٹ باندھ لیں کیونکہ کرپشن کا ٹائی ٹینک ڈوبنے والا ہے۔پی ڈی ایم کے بیانیے کا جو حال بلاول بھٹو اور آصف زرداری نے کیا اس سے پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل گئی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں تحریک انصاف ویلفیئر ونگ سنٹرل پنجاب کے زیر اہتمام منعقدہ  ورکشاپ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ راجکماری کا گڑھی خدا بخش میں قبروں کو ٹکرے مارنا بھی کام نہیں آیا جعلی راجکماری اور مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم میں اکیلے رہ گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اپنے آئینی اور قانونی باؤنسر سے پی ڈی ایم کو جلدی گھر بھیجیں گے ۔راجکماری اور اس کی ساری ٹیم قانون کو بے وقوف بنانے میں ناکام رہی سیاسی گدھوں کو ان کے منتقی انجام تک پہنچائیں گے انصاف کے ستائے پاکستان کی عوام دو نہیں ایک پاکستان کا نعرہ سچ ہوتا دیکھ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی قیادت میں پنجاب ترقی کی منزلیں طے کرنے جا رہا ہے خواجہ آصف ہو یا کوئی اور سب نے اپنے کیے کا حساب دینا ہے مولانا فضل الرحمان کو بھی نیب نے بلایا ہویا ہے بیس سال بعد ٹھگنیاں بے نقاب ہو رہی ہیں۔