عمران خان کا ویژن ہے کہ اوورسیز پاکستانیز اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے ۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

124

لاہور، 30 دسمبر (اے پی ہی): گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ عمران خان کا ویژن ہے کہ اوورسیز پاکستانیز اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے 3 ملین لوگوں کی شکایتیں 2 سالوں میں سٹیزن پورٹل پر آئیں 107 افسران کو گورنر ہاؤس میں بلایا ہر 3 ماہ بعد وزیر اعظم کو کارکردگی رپورٹ بھیجی جائے گی ہر ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں بھی اجلاس بلائیں جائینگے اداروں کے اندر بھی ایک دوسرے کے ساتھ رابطوں کا فقدان ہے ہماری حکومت کا کوئی میگا کرپشن کیس نہیں اٹھا.ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب چوہدری سرور نے گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ شوگر اسکینڈل اور چیز ہے حکومت میں رہتے ہوئے اپنا احتساب خود کیا ہےپوسٹ آفس کی بین الاقوامی سطح پر تعریف کی جاتی ہےبیوروکریسی سے صلح نہیں کی لیکن چیزیں بہتر ہوگئی ہیں. انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو ایک ہی مشورہ دونگا کہ کورونا ہے ان حالات میں جلسے جلوس نہیں حکومت سے مذاکرات کریں پاکستان میں جب بھی الیکشن ہوتے ہیں ہارنے والے نے کبھی تسلیم نہیں کیا ہم انتخابی اصلاحات پر بیٹھنے کیلئے تیار ہیں. انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو انکی والدہ کی تعزیت پر فون کیا تھاہم تو اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں میں تو کہتا ہوں کہ جس نے آکر ملنا ہے مجھ سے ملے۔