خوشاب کے علاقہ وادی سون سکیسر میں ہلکی بارش کے بعد برف باری کا سلسلہ شروع

394

خوشاب، 27 دسمبر ( اےپی پی):خوشاب کے علاقہ وادی سون سکیسر مین ہلکی بارش کے بعد برف باری کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جس کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ۔خوشاب ۔ سیکسر کے علاوہ دھدڑ مکڑمی کی پہاڑیوں  پر برف باری کا سلسلہ جاری رہا،برف باری سے لطف اندوز ھونے کے لیئے منچلوں نے سکیسر سمیت دیگر پہاڑی علاقوں کا رخ کر لیا ۔ خوشاب برف باری اور بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیاجس کی وجہ سے درجہ حرارت منفی ڈگری تک پہنچ گیا۔خوشاب میں برف باری کا سلسلہ اگلے  دو روز تک جاری  رہنے کا امکان ہے ۔