مری،20 دسمبر (اے پی پی)؛مرکزی دربار عالیہ موہڑہ شریف کے سجادہ نشین حضرتِ پیر الحاج اولیاء بادشاہ فاروق ولی عہد پیر احمد فاروق علامہ افتخار احمد زاہدی نے کہا ہے کہ ہماری دنیاوی واخروی کی کامیابی کا دارو مدار اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کےذریعے سے ہی ممکن ہے، دنیا کی زندگی فنا جبکہ آخرت کی زندگی بقا ہے، جو ہمیشہ ہمیشہ رہنے والی زندگی ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم معاشرتی زندگی میں رسولﷺ کی سنت کو اپنا کر آخرت کو سنواریں، اللہ اور رسولﷺ کے ذکرواذکار جہاں اطمینان قلب میسر ہوتا ہے وہاں بندہ مومن تمام شروں سے محفوظ رہتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار مرکزی دربار عالیہ موہڑہ شریف مری میں منعقدہ ایک روحانی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام اور مشائخ عظام نے کیا، تقریب میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب سے مرکزی دربار عالیہ موہڑہ شریف کے سجادہ نشین حضرتِ پیر الحاج اولیاء بادشاہ فاروق ولی عہد پیر احمد فاروق علامہ افتخار احمد زاہدی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلمان موجودہ دور کے فتنہ و فساد سے محفوظ رہنے اور سیرت وکردار کو بہتر بنانے کے لئے یار غارحضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ کی سیرت کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لیں تاکہ ھم روز محشر اللہ کے سرخرو ہو سکیں۔
تقریب کے اختتام پر حضرت پیر الحاج اولیاء بادشاہ فاروق نے امت مسلمہ کے لئے خیرو برکت ملک کی امن و سلامتی اور استحکام کے لئے دعا کی۔











