دنیا بھر میں کرونا کے باعث  16 لاکھ لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں: منیر اکرم 

398

اسلام آباد، 17 دسمبر ( اےپی پی): اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم  نے  اپنے ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ  دنیا کرونا بحران کا سامنا کر رہی ہے ،ورلڈ ہیلتھ اورگینائزیشن کے مطابق دنیا بھر میں کرونا کے باعث  16 لاکھ لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جب کہ لاکھوں لوگ اس بیماری  میں مبتلا ہو چکے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ کرونا کی وجہ سے تعلیم اور صحت  کےشعبہ جات میں بھی اثرات سامنے آئے ہیں اور عوام کو کرونا کے باعث ذہنی دباؤ اور پریشانیوں کا سامنا ہے جو کہ ایک درد ناک معاملہ ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ غریب ممالک میں غریب لوگو ں کی نوکریاں جاچکی ہیں، عوام بیروزگار ہو رہے ہیں  جب کہ چھوٹے کاروبار بند ہو چکے ہیں ۔ 20 سے زائد ممالک میں فوڈ سیکیورٹی کا بھی مسئلہ ہے جس کی وجہ  سے ترقی پذیر ممالک کو زیادہ دباؤ کا سامنا ہے۔