ایم ڈی واساناصراقبال کا سیوریج منصوبوں،مسائل کا جائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کادورہ 

71

ملتان ،7 1 دسمبر)اے پی پی ):ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر،دیگر افسران بھی ہمراہ تھےحافظ جمال روڈ پر مین ہول کی تعمیر کے موقع کا معائنہ کیا گیا چاہ جموں والا میں کراؤن فیلیئر کی مرمت کا بھی جائزہ لیا گیا

بریفنگ میں بتایا گیا ہے گلی تنگ ہونے پر شٹرنگ کیساتھ کام کیا جا رہا ہے ناصر اقبال نے کہا کہ منصوبے پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائےکنٹریکٹر کو روزانہ کی بنیاد پر لگنے والے پائپوں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے ایم ڈی واسا کا عارضی ریلیف کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا حکم بھی جاری کیا ہے ایم ڈی واسا کا سورجکنڈ روڈ کا بھی دورہ کیا اور انجمن تاجران کی نشاندہی پرروڈ کی تعمیر کے باعث نکاسی کے مسائل کا جائزہ بھی لیاتاجران کو نکاسی آب سے متعلق تمام ایشوز حل کرانیکی یقین دہانی کروائی ایم ڈی واسا کا ولایت آباد سیوریج سب ڈویژن کو ریلیف کیلئے فوری اقدامات کرنیکا حکم بھی صادر فرمایا۔