روات؛ سیاحت کو فروغ دینے کیلئے  ساگری جی ٹی روڈ تا مانكيالہ اسٹوپہ سڑک کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا

146

روات،27دسمبر(اے پی پی):پنجاب حکومت کی جانب سے سیاحت کو فروغ دینے کے لیے  ساگری جی ٹی روڈ تا مانكيالہ اسٹوپہ سڑک کی تعمیر کا افتتاح کر دیا گیا۔

افتتاحی تقریب میں ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی، مشیر وزیر اعلی پنجاب آصف محمود، پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری کرنل ریٹائرڈ اجمل صابرراجہ سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب آصف محمود نے سٹوپہ روڈ کے حوالے سے بتایا کہ  اس منصوبے پر 62.5 ملین روپے کی لاگت آئے گی، یہ منصوبہ ورلڈ بینک کے تعاون سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے لیے ایم این اے صداقت عباسی نے کوشش کی۔

واضح رہے کہ مانکیالہ اسٹوپہ بدھ مت کے دور کی قدیم ترین یادگار ہے جہاں پر دنیا بھر خصوصا جاپان ، چین ،تھائی لینڈ اور سری لنکا سے سیاح آتے ہیں،اس منصوبے کی تکمیل سے مانکیالہ اسٹوپہ تک آنے والے سیاحوں کو آسانی ہوگی اور علاقے میں سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔