ملتان، 27 دسمبر (اے پی پی):ملاوٹی مصالحہ جات کی فروخت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے متعدد فوڈ یونٹس کی چیکنگ کی جس دوران متعدد دوکانوں کو سیل اور ناقص صفائی پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔
کارروائی کےدوران 100 کلو ملاوٹی مرچیں برآمد کی گئیں،مختلف فوڈ یونٹس کو 10،10 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ متعدد کو سیل کیا گیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ ملاوٹی خوراک کا استعمال بچوں اور بڑوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملاوٹ مافیا کی روک تھام کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی تمام تر توانائیاں صرف کیے ہوئے ہے۔











