سکھر،04دسمبر(اے پی پی ):صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ نے جمعہ کو یہاں سول اسپتال کا دورہ کیا، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے ایم ایس سول اسپتال کو سندھ حکومت او این جی او کے تعاون سے جدید طبی سہولیات سے آراستہ ایمبولنس کی چابی دی اور مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا ۔
دورے کے موقع پر محکمہ ہیلتھ کے افسران نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ہسپتال میں دو سو سے زائد بیڈز پر مشتمل آئی سی یو، کینسر ،میڈیکل وارڈ ،نیوٹریشن وارڈ،چلڈرن وارڈ سمیت مختلف بیماریوں کے وارڈ ہیں، چلڈرن وارڈ میں زیر علاج بچوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہے ۔
دورے کے موقع پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ نے مریضوں سے بھی ملاقات کی اور ان سے علاج و معالجے کی سہولیات کے حوالے سے معلومات حاصل کیں اور موقع پر ہی ایم ایس سول اسپتال کو ہدایات دیتے ہوئے تمام مسائل جلد حل کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔
دورے کے موقع پر انکے ہمراہ ڈی ایچ او ہیلتھ جمیل مہر،ایم ایس سول سول اسپتال تسلیم خمیسانی و ڈاکٹرز کا عملہ موجود تھے۔











