سکھر:مسیح برادری نے کرسمس نہایت عقیدت و احترام و مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منایا

185

سکھر ۔25دسمبر(اے پی پی): مسیح برادری نے کرسمس نہایت عقیدت و احترام و مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منایا، کرسمس کے حوالے سے سینٹ سیوئیرز چرچ میں خصوصی عبادت کا اہتمام کیا گیا۔چرچ کے پادری نے دعا کرائی۔،عبادت میں مسیح برادری کے مرد و خواتین سمیت بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران ملک کی سلامتی،ترقی،خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئی،مسیحی برادری کی جانب سے ایک دوسرے کو مبارکباد اورتحائف بھی تقسیم کیے گئے۔کرسمس کے تہوار پر انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، گرجا گھروں کے اندر اور باہر پولیس اور رینجرز کے جوان تعینات تھے۔ سندھ رینجرز کی جانب سے مسیحی برادری اور سینٹ سیویئر اور سینٹ میریز چرچ کے پادریوں کو تحائف دیئے گئے۔