شجاع آباد 16 دسمبر)aاے پی پی ): سانحہ پشاور آرمی پبلک سکول کے شہداء سے اظہار تعزیت اور دعائیہ تقریب تحصیل ٹی بی کلینک میں منعقد ھوئی۔جس میں شمعیں روشن کی گئیں اور دعا کی گئی تقریب میں پی ٹی آئی کارکنان اور ٹی بی کلینک کے عملہ شریک ہوا اور ملک کے لئے لازوال قربانی پر شہید بچوں اور انکے اساتذہ کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا سانحہ کو 6 برس بیت گئے لیکن قوم کا غم آج بھی تازہ ہیں دہشت گردوں نے ماؤں کے معصوم جگر گوشوں چھین لئے تھے اس موقع پر شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے بھی دعا کی گئی۔











