شہر یو ں کے مسائل کا فوری ازالہ وزیر اعلی پنجا ب کی او لین ترجیح ہے؛ صوبائی وزیر پیر سعید الحسن شاہ

154

نارووال،05 دسمبر(اے پی پی ): صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور پنجاب پیر سعید الحسن شاہ نے تما م افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن گڈ گورننس ،ٹرانسپرنسی اور سروس ڈیلیوی کو ہر صورت یقینی بنائیں ، شہر یو ں کے مسائل کا فوری ازالہ وزیر اعلی پنجا ب کی او لین ترجیح ہے لہذا افسران حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی شخصیت کو آئیڈ یل بنا تے ہو ئے ان کی طرز حکومت کے نظا م کو پیش نظر رکھتے ہو ئے ڈور ٹو ڈور عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیا دو ں پر حل کر یں، اورلو گوں کو روز مرہ اشیائے ضروریہ کے حوالے سے زیا دہ سے زیا دہ ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اپنے تمام وسا ئل بروئے کار لا ئیں۔

انہو ں نے یہ با ت وزیر اعلی پنجاب کی خصو صی ہد ایت پر نارووال کے دورہ کے دوران کمیٹی روم میں پر ائسز کے حوا لے سے منعقد ہ اجلا س کی صدارت کرتے ہو ئے کہی ۔

 انہوں نے کہا کہ  گڈ گورننس کے ثمر ات حقیقی معنو ں میں عوام تک پہنچنے چاہیئں ،افسران نیک نیتی کے جذبے کے ساتھ شہریوں کے مسا ئل کو حل کر یں ،ضلع سمیت تحصیل اور یو نین کو نسل کی سطح پر ازالہ شکا یت سیل قا ئم کئے جا ئیں جہا ں پر لو گوں کی طر ف سے درج شکا یا ت کا فوری طور پر ازالہ ممکن بنایا جا ئے ،تما م افسران اپنے دفاتر میں اوپن ڈور پا لیسی کے تحت آنے والے سائلین کی شکا یات سنیں ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کو ارٹرز ہسپتال صو بہ بھر میں نمایاں حیثیت اختیار کر چکا ہے جہاں پر مر یضو ں کو علا ج معا لجے کی تما م تر سہولیات میسر ہیں ،شہر یوں کی مشکلا ت کو ختم کرنے کے لیے پنجاب بھر میں سہو لت بازار قا ئم کیے گئے ہیں، جس سے لاکھوں افراد استفادہ حاصل کر رہے ہیں اور مزید مہنگائی کو قابو کر نے کے لئے پنجاب حکومت کی طر ف سے خصوصی اقداما ت کئے جارہے ہیں، اورجلد ہی مہنگائی کا جن بو تل میں بند کردیا جا ئے گا اور قیمتیں اعتدال کی سطح تک پہنچ جا ئیں گئی۔

ڈپٹی کمشنر ظہیر حسن نے اجلاس میں صو با ئی وزیر اوقاف پنجاب کو چیف سیکریٹری پنجا ب کی ہد ایت پر ملاوٹ ،گراں فروشی ،ذخیرہ اندوزی اور اوور چارجنگ کے حوا لے سے جا ری مہم کے بارے بتایا کہ گزشتہ دو ما ہ کے دوران ضلع بھر میں ملا وٹ ،ذخیر ہ اندوزی اور اوور چارجنگ کے مہم کے تحت 28 ہزار 867 دو کا نوں کی انسپیکشنز کی گئی جن میں 2218 دوکا ندار خلاف ورزی کے مرتکب پا ئے گئے جنہیں مجمو عی طور پر 39 لا کھ 58 ہزار 700روپے جرما نہ کیا گیا اور 101 دوکانداروں کے خلاف مقدمات درج کر ائے گئے ۔ڈپٹی کمشنر نا رووال نے بتایا ضلع بھر میں 7 سہولت با زار قا ئم کیے گئے ہیں جہاں پر عوام کو صا ف ستھر ی اور معیا ری اشیا ئے ضروریہ سستے دامو ں فراہم کی جا رہی ہیں اس کے ساتھ ساتھ پر ائس مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر عا م ما رکیٹ کا دورہ کررہے ہیں جس کا مقصد مہنگا ئی کو کنٹرول اور شہریوں کو ارزاں نر خوں پر اشیا ئے ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔

اجلاس کے بعدصو با ئی زویر اوقاف پنجا ب پیر سعید الحسن شاہ نے ڈپٹی کمشنر ظہیر حسن اورڈی پی او حافظ واحد محمو د کے ہمر اہ ڈسٹر کٹ ہیڈ کو ارٹرز ہسپتال کا دورہ کیا اور محکمہ زکو ة کمیٹی کی طرف سے غریب مستحقین مر یضو ں کے علا ج معالجے کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے لئے چیک تقسیم کیے اور بعد ازاں سہو لت با زار کا بھی دورہ کیا-