ملتان بھرمیں   پانچ روزہ  پولیو مہم اختتام پذیر، 8 لاکھ  79 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے

121

 

ملتان، 5نومبر(اے پی پی ): ضلع  بھر  میں پانچ روزہ  پولیو مہم اختتام پذیر ہو گئی، مہم کے دوران8 لاکھ  79 ہزار بچوں کو پولیو کو قطرے پلائے گئے۔

اے ڈی سی ریونیو محمد طیب کی زیر صدارت پولیو مہم کا جائزہ اجلاس ہوا، سی ای اوڈاکٹرارشد ملک اور ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد علی مہدی سمیت  ڈاکٹر فاروق احمد، ڈاکٹر عابد حسین اور ڈاکٹر ہادی حسن نے  شرکت کی۔ اے ڈی سی ریونیو نے  پولیو مہم پر اطمینان کا اظہار کیا اور  کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی پولیو ورکرز کی مرہون منت ہے۔

محمد طیب خان نے  کہا کہ کامیاب پولیو مہم پر پولیو ورکرز کو سلام پیش کرتا ہوں، محکمہ صحت کے حکام نے پولیو مہم کی بھرپور مانیٹرنگ کی، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے بھی فیلڈ میں پولیو ٹیموں کو سپروائز کیا۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم اسی جذبے سے جاری رہی توموذی مرض کا جلد ملک سے خاتمہ ہو جائے گا ،محکمہ صحت کے فکس پوائنس پر پولیو ویکسین پلانے کی سہولت جاری رکھی جائے ۔

بریفنگ میں بتایا گیا مہم کے چوتھے روز33ہزار439 بچوں کو پولیو کےقطرے پلائے گئے جبکہ  مہم کے پانچویں روز13ہزار411بچوں کو ویکسین کے قطرے پلائے گئے۔مہم کے دوران سامنے آنے والےانکاری والدین کے8 بچوں کو بھی پولیو کو قطرے پلا دیئے گئے ہیں، ہیلتھ سنٹرز پر پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کی سہولت دستیاب رہے گی۔