نوشہرہ، 15دسمبر(اے پی پی): شہید پولیس اہلکار برکت علی کو سرکاری اعزاز کیساتھ آبائی علاقے ڈاگ اسماعیل خیل میں سپرد خاک کردیا گیا جنکی نماز جنازہ پولیس لائن نوشہرہ میں کل رات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی تھی۔
نماز جنازہ میں ،ڈی آئی جی مردان شیر اکبر خان،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (R)نجم الحسنین،SP انوسٹی گیشن نور جمال خان،DSP ہیڈکوارٹر سیف علی خان، ریسکیو ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر اویس بابر، سماجی شخصیات،پولیس افسران اور کثیر تعداد میں معززین نے شرکت کی۔
شہید پولیس اہلکار کل شام پیر پائی میں پولیس مقابلے کے دوران شہادت کے درجے پر فائز ہوئے تھے۔











