پشین، 28 دسمبر( اےپی پی): بلوچستان اسمبلی کی خالی نشست حلقہ PB ۔20 پشین 3 پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن تھا۔ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 20 پشین تھری پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا، مذکورہ نشست پر ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن تھا جس کے بعد کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا ابتدائی مرحلہ آج مکمل ہوگیا ۔کاغذات نامزدگی کے دوران آج مجموعی طور پر 39 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے حلقے میں پولنگ 16 فروری کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 20 پشین تھری پر انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی 23 سے 28دسمبر تک جمع کرانے کی تاریخ مقرر کردی ہے۔15 جنوری کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی۔17 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ ہوں گے. جبکہ 16 فروری کو مذکورہ حلقے میں پولنگ ہوگی، واضح رہے کہ مذکورہ سیٹ سابق رکن اسمبلی سید فضل آغا کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔











