ضلع ملتان میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز، مہم5 دسمبر تک جاری رہے گی

229

ملتان،یکم دسمبر(اے پی پی):ڈویژن کے دیگر اضلاع میں پولیو مہم جاری،ضلع ملتان میں آج سے انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔

اس حوالے سے  کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ جلسے کی وجہ سے ضلع ملتان میں ایک روز تاخیر سے پولیو مہم شروع کی گئی ہے، ڈویژن کے باقی اضلاع میں 30 نومبر سے پولیو مہم کا آغاز ہو گیا تھا جبکہ ضلع ملتان میں پولیو مہم 5 دسمبر تک جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر میں 23 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

 کمشنر نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر موذی مرض سے محفوظ بنائیں، پولیو وائرس کو شکست دینے کیلئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہے۔