گینیز ورلڈ ریکارڈ نے عرفان محسود کا60پاونڈ وزن ہمراہ27 سٹار جمپس کا  ورلڈ ریکارڈ منظور کر لیا

307

 اسلام آباد،یکم دسمبر(اے پی پی):وزیرستان کے عرفان محسود کا 38واں گینیز ورلڈ ریکارڈ منظور ہوگیا ، گینیز ورلڈ ریکارڈ کی طرف سے تصدیقی ای میل موصول ہوگئی۔

انہوں نے اپنے نئے ورلڈ ریکارڈ میں  ایک منٹ میں 60پاونڈ وزن کے ساتھ  27 سٹار جمپس کر کے ریکارڈ قائم کیا۔

عرفان محسود دنیا کے پہلے مارشل آرٹسٹ ہیں جنہوں نے یہ ریکارڈ توڑا ہے۔اس کے علاوہ عرفان محسود سب سے زیادہ پش اپس کے ریکارڈ بنانے والے دنیا کے واحد کھلاڑی بھی ہیں۔

اس سے قبل وہ انڈیا، امریکہ،عراق، برطانیہ، فلیپائن، اٹلی کے ریکارڈ بھی توڑ چکا ہیں۔