عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کیلئے پرعزم ہیں؛ صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک  

121

ملتان، 06 دسمبر (اے پی پی ): صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک  نے کہا ہے  کہ   عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کیلئے پرعزم ہیں، مہنگائی مزید کم ہوگی اور  زخیرہ اندوزوں اور اشیاخوردو نوش کو زائد نرخ پر فروخت کرنے والوں کےخلاف آپریشن جاری رہےگا۔

 اپنے کیمپ آفس میں منعقد  کھلی کچہری میں عوامی مسائل سنتے   ہوئے    صوبائی وزیر توانائی  ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ چوروں کا ٹولہ اپنے چوری کے پیسہ کو چھپانے کیلئے غریبوں کے بچوں کو جلسوں  میں بلاکر کورونا کی بھینٹ چڑھارہےہیں،گیارہ جماعتوں کا اتحاد پاکستان کی معیشت کو  کورونا سے زیادہ نقصان پہنچارہا ہے۔

 صوبائی وزیر توانائی نے کہا کہ  پشاور اور ملتان جلسی کے بعد اپوزیشن کو لاہور میں بھی مایوسی ہوگی، پاکستانی عوام تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خلیج ٹائم کے حالیہ سروے نے اپوزیشن کی پاکستان میں کیا پوزیشن ہےصاف  بتادیا ہے ،  2023میں بھی تحریک انصاف کی حکومت ہوگی۔

  اس موقع پر ملک عبدالروف آرائیں رانا عمران شمشاد  اقبال عاربی حاجی محمد عطاء حقنواز یونس ہانس  اورطارق مان سمیت دیگر قائدین موجودتھے۔