عارف والا میں شدید  دھند کا سلسلہ جاری، حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی

153

عارف والا،06 دسمبر(اے پی پی ): شہر اور مضافات میں شدید دھند کا سلسلہ  جاری  ، حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی جس کے باعث احمدیار، محمدنگر، جمن شاہ، رنگشاہ ، جیونشاہ،قبولہ ، مرلے ، بیلی دلاور ، شہر جیلانی ،دولت آباد ، جامعہ اسلامیہ سمیت مضافاتی علاقے  لپیٹ میں آگئے ہیں  ۔

شدید دھند کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پٹرولنگ پولیس کے مطابق دوران سفر ڈرائیور فوگ لائیٹس کا استعمال یقینی بنائیں اور عوام شدید دھند میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں ۔