پشاور، 15 دسمبر(اے پی پی): لیویز سے خیبرپختونخوا پولیس میں شامل ہونے والے 450 اہلکاروں کی پاسنگ آوٹ پریڈ ضلع خیبر لیویز سنٹر میں منعقد ہوئی،تقریب کے مہمان خصوصی آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ثناءاللہّٰ عباسی تھے جبکہ فرنٹیئر کور کے سٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر رانا شوکت بھی تقریب کے خاص مہمان تھے۔
پاس آوٹ ہونے والے کانسٹیبلز کو پاک آرمی اور فرنٹئیر کور کے ماہر انسٹرکٹرز نے ٹرینگ دی جو تین ماہ کے دورانیے پر مشتمل تھی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا کہ آئی جی خیبرپختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کی ذاتی کاوشوں کی وجہ سے آج الحمدللہ ٹرینگ کا سلسلہ پایہ تکمیل تک پہنچا اور یہ آخری سپاہی کی ٹرینگ تک اسی طرح جاری رہیگا۔
آئی جی کے پی اور سی سی پی پشاور محمد علی گندا پور کی ہدایات کے مطابق نئے ضم ضلع خیبر میں پولیسنگ بہترین انداز میں آگے بڑھائی جا رہی ہے۔











