ملتان، 15دسمبر(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر گنجان آباد علاقوں کی صفائی ستھرائی شروع کر دی گئی ہے، ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ورکرزچوک شہیداں اور ریلوے لائن کے اطراف میں صفائی میں مصروف عمل ہیں۔ خونی برج،دہلی گیٹ،باوا صفرا روڈ اور معصوم شاہ روڈ کے اطراف کے ایریا کی صفائی بھی جاری ہے ۔
بھاری مشینری کے ذریعے گلگشت اور گول باغ کےعلاقے سے ویسٹ اٹھا لیا گیا ہے، ایم ڈی فخرالاسلام ڈوگر نے مختلف ایریاز میں مثالی صفائی کے لئے لوڈر رکشے فراہم کرنے کے لئے پلان طلب کر لیا ہےجبکہ کمپنی کے کنٹینرز اور ہینڈ کارٹ کی مرمت کا کام بھی دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔
کمپنی میں نئےایم ڈی کی تعیناتی میں تاخیر کی وجہ سے مرمت کا کام رک گیا تھا، ایم ڈی فخرالاسلام ڈوگر نے کنٹینر اور ہینڈ کارٹ کی فوری مرمت کا حکم دے دیا ہے۔











