مری: برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا

255

مری، 12 دسمبر (اے  پی پی ) : ملکہ کوھسار مری  میں برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا ۔گلیات کے سیاحتی علاقوں ایوبیہ نتھیا گلی  میں زیادہ برفباری کے باعث شدید سردی  ہے ۔ سٹی ٹریفک پولیس مری کیطرف سے دوران برفباری سیاحوں کے لئے ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں، ڈی ایس پی ٹریفک مر ی نے بتایا کہ دوران برفباری مری میں سیاحوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کی  گئی ہے  جبکہ دوران برفباری پھسلن کی وجہ سے ٹائر پر چین چڑا کی ڈرائیو کریں ۔

ٹریفک آفیسر نے بتایا کہ  دوران ڈرائیو نگ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں،مری آنے سے پہلے اپنی گاڑی کو اچھی طرح چیک کر لیں۔ دوران برفباری ڈرائیور نگ کرتے ہوئے کسی بھی صورت ڈبل لائن نہ بنائیں، اس کے علاوہ روڈ پر کھڑے ہو کر سلفیاں نہ بنائیں۔مناسب جگہ پر اپنی گاڑی پارک کریں تاکہ ٹریفک کے بہاؤ میں خلل پیدا نہ ہو ،پوائنٹ پر کھڑے ٹریفک وارڈنز افسران کی ہدایات پر عمل کریں۔

اس کے علاوہ ہدایت کی گئی کہ سرکل مری میں کسی بھی جگہ ٹریفک  مسئلہ پیش آنے کی صورت میں اس نمبر 0519269200پر رابطہ کریں۔