برف باری کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ھونے کیلئے  سیاحوں کی  بڑی تعداد مری پہنچ گئی

210

مری ،12 دسمبر(اے پی پی ):ملکہء کوہسار مری میں برف باری کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ھونے کے لئے سیاحوں  کی  بڑی تعداد  مری پہنچ گئی  ہے  جس سے مال روڈ، جی پی او چوک، کشمیر پوائنٹ اور دیگر تفریحی مقامات کی رونقیں لوٹ آئی ہیں ، مری میں اب تک مجموعی طور پر آٹھ انچ تک برف پڑ چکی  ہے ، برف باری کے دوران مری اور گردونواح میں دھند کا راج رہا۔

ہفتہ کے روز دن بھر وقفہ وقفہ کے دوران برف باری کا سلسلہ جاری رہا،مال روڈ پر برف باری کے دوران سیاح  جھوم اٹھے اور براء راست برف باری کے خوبصورت نظاروں سے خوب لطف اندوز ہوتے رہے۔ تعلیمی اداروں میں کرونا کی تعطیلات اور ویک این کی  وجہ  سے  مری میں سیاحوں کا بے پناہ رش  ہے ۔

 ادھر بھوربن میں بھی  سیاح کثیر تعداد میں پرف باری کے موسم کو خوب انجوائے کر  رہے  ہیں ، شام گئے مری کے بالائی علاقو ں برف باری جبکہ نشیی علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہا ۔ برف باری کی وجہ سے مری میں درجہ حرارت نقطہء انجماد تک پہنچ گیا اور سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا  ہے۔