لاہور، 25 دسمبر (اے پی پی): صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کرسمس کے موقع پر خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا کہ کرسمس کے موقع پر پاکستان بھر کی مسیحی برادری کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد،مسیحی برادری کا پاکستان کے قیام اور استحکام میں کردارہر لحاظ سے قابل ستائش ہے،مسیحی برادری نے ہمیشہ پاکستان کی تعمیر وترقی میں بھر پور حصہ ڈالا، پاکستان کی مسیحی برادری کی حب الوطنی ہر قسم کے شک و شبہ سے بالاتر ہے۔











