مظفرگڑھ، 09 دسمبر (اے پی پی ): کوٹ ادو روڈ، فاطمہ شوگر مل کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر گنے سے بھری ٹرالی کو اوور ٹیک کرتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹ گیا،ریسکیو ذرائع کے مطابق آکسر کمپنی کا آئل ٹینکر قصبہ گجرات سے لیہ جا رہا تھا جس میں میں 15 ہزار لیٹر پٹرول موجود تھا ،آئل ٹینکر سے پٹرول کا بہنا شروع ہو گیا تھا ۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نیر عالم خان کی ہدایت پر ایمبولینس اور فائیر وہیکل نے جائے حادثہ پر بروقت رسپانس کیا اور فوری طور پر پورے علاقے کو کارڈن آف کرنے کے بعد ریسکیو آپریشن کیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ آئل ٹینکر سے دوسرے ٹینکر میں پٹرول کی منتقلی کا کام شروع ہو گیا ہے ۔