ملاکنڈ؛ ڈپٹی کمشنر کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال درگئی کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا

177

 ملاکنڈ،03نومبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر ریحان گل خٹک نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال درگئی کا دورہ کیا اور ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والے سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے ہسپتال میں خواتین مریضوں کے لئے الگ ڈائیلاسز روم کی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر ریحان گل خٹک نے ہسپتال کے مختلف حصے دیکھے اور گُردے کے مریضوں کے لئے قائم کئے گئے ڈائیلاسز روم میں مریضوں سے سہولیات کے فراہمی اور علاج معالجے کے حوالہ سے دریافت کیا جسے مریضوں نے تسلی بخش قراردیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ ملاکنڈ عوام کو صحت کے بہتر سہولیات فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ ہسپتالوں میں ٹیکنیکل سٹاف پورا کرنے سمیت تمام ضروریات اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں اور ان کے رشتہ داروں کو کسی قسم کے مشکلات کا سامنا نہ ہوں۔

دورے کے موقع پر انہوں نے ڈاکٹروں سمیت تمام سٹاف کو ہدایت کی کہ مریضوں کا علاج معالجہ ڈیوٹی کیساتھ ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت اور مشن ہے جو کہ در اصل ایک عظیم جہاد ہے اس لئے اس عظیم مشن کو پورا کرنے کے لئے پوری لگن کیساتھ ڈیوٹی کی جائے جس کے لئے ضلعی انتظامیہ ملاکنڈ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے ڈاکٹروں اور انتظامیہ کیساتھ ہر ممکنہ تعاون کے لئے تیار رہے گی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر درگئی محب اللہ خان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ملاکنڈ ڈاکٹر وحید گل اور ایم ایس درگئی ہسپتال ڈاکٹر عنایت صافی بھی ان کے ہمراہ تھے۔