ملتان؛پاکستان بیت المال کی جانب سے  20 ڈیفرنٹلی ایبلڈ پرسنز میں فی کس دس ہزار روپے کے چیکس تقسیم

214

ملتان، 19 دسمبر (اے پی پی): سوسائٹی فار سپیشل پرسنز کے زیر اہتمام مینجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال کی جانب سے بیس(20) ڈیفرنٹلی ایبلڈ پرسنز کو فی کس دس ہزار روپے کے چیکس دینے کے لیے ریجنل سکاؤٹس ہیڈکوارٹر ملتان میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت ممبر پنجاب پاکستان بیت المال فرخ زبیر شیخ  نے کی۔

انہوں  نے کہا کہ صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کے موثر اور مثبت اقدامات کے باعث   ڈیفرنٹلی ایبلڈ پرسنز کی فلاح وبہبود اور معاشی خوشحالی کا منفرد دور شروع ہو چکا ہے،صدر  عارف علوی اور خاتون اول   معذور افراد کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے انتھک محنت اور کاوشیں بروئے کار لا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم  عمران خان بھی ان افراد کی فلاح و بہبود اور معاشی خوشحالی کو یقینی بنانے کے مخلصانہ اور حوصلہ افزاء خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ان افراد کو با عزت روزگار فراہمی اور خوشحال زندگی کے لیے موثر اور مثبت اقدامات تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

 سوسائٹی فار سپیشل پرسنز کی چئیر پرسن  زاہدہ حمید قریشی نے کہا کہ فرخ زبیر کو افراد باہم معزوری کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دینے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں کہا کہ سوسائٹی فار سپیشل پرسنز کے تمام ممبرز اور لیڈرز ایم ڈی بیت المال  عون عباس بپی کے تاحیات ممنون احسان ہیں کہ انہوں نے کمال مہربانی اور شفقت سے ان افراد کے لیے قابل ستائش خدمات دی ہیں،ہم سب ان کی صحت اور کامیابیوں کے لیے دعا گو ہیں۔ وہ عمران خان کے مشن کے مطابق افراد باہم معزوری یعنی ڈیفرنٹلی ایبلڈ پرسنز کے مسائل کے بہترین حل اور انکی زندگی کو باوقار اور بہتر بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں اور بے مثال خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

 تقریب کے اختتام پر بیس( 20) ڈیفرنٹلی ایبلڈ پرسنز کو دس ہزار فی کس کے حساب سے چیکس ایوارڈ کیے گئے ان ڈیفرنٹلی ایبلڈ پرسنز نے صدر پاکستان، وزیراعظم پاکستان، ایم ڈی بیت المال عون عباس بپی،  ممبر پنجاب پاکستان بیت المال فر خ زبیر شیخ اور سوسائٹی فار سپیشل پرسنز کی چئیر پرسن مس زاہدہ حمید قریشی کی شاندار خدمات کو بے حد سراہا اور دل کی اتھاہ گہرائیوں سے ان کا  شکریہ ادا کیا۔