ملتان؛کرسمس پیس فیسٹیول  کا انعقاد، کیک  کاٹا گیا، بچوں نے ٹیبلوز پرفارم کیے

93

ملتان، 24دسمبر(اے پی پی):چئریٹی گریس پیس چرچ آف پاکستان لیاقت آباد میں کرسمس کے حوالے سے کرسمس پیس فیسٹیول  کا انعقاد کیا گیا، کرسمس کیک  کاٹا گیا اور بچوں نے ٹیبلوز بھی پرفارم کیے۔

 فیسٹیول میں کثیر تعداد میں کرسچن برادری نے حصہ لیا، تقریب میں چئریٹی گریس پیس چرچ آف پاکستان میں پاسٹر یوسف رضا اور پاسٹر نعیم عمانویل اور پاسٹر رضیہ ذیشان، ڈاکٹر خادمہ روبینہ اور دیگر اراکین نے شرکت کی اور کرسمس کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  ہم مسلم اور کرسمس برادری نے مل کر کرسمس کی خوشیاں کو بانٹا ہے اور اس علاقے میں امن اور سلامتی کا پیغام دیا ہے کیونکہ ہم سب امن اور سلامتی کے پیغام کو مانتے ہیں اور ایمان رکھتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں ہم سب مل کر پاکستان کو خوبصورت بنائیں گے اور پاکستان کے لیے خاص طور پر دعائیں کی گئیں۔

تقریب میں کروانا وائرس کی وبا سے محفوظ رہنے کی بھی دعائیں کی گئیں ۔