ملتان؛ سبزی و فروٹ منڈی میں ترقیاتی منصوبے جاری، ہیوی واٹر پمپ نصب کر دیا گیا

86

ملتان،21دسمبر(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر سبزی منڈی میں واٹر سپلائی کا نظام بحال کر دیا گیا ہے، 10 لاکھ88ہزار  روپے کی لاگت سے ہیوی واٹر پمپ نصب کر دیا گیا ہے۔

 دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر کے سبزی منڈی کے آڑھتیوں نے ٹربائن کی مرمت کا مطالبہ کیا تھا، سبزی و فروٹ منڈی میں سٹریٹ لائٹس بھی بحال کر دی گئی ہیں۔

 میپکو نے سبزی منڈی میں نیا ٹرانسفارمر نصب کر دیا ہے ایشین ڈویلپمنٹ بنک کی مالی امداد سے سبزی منڈی میں ایک بڑے ایریا پر شیڈ کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے ۔

شیڈ کی تعمیر پر94لاکھ50ہزار روپےخرچ کئے جارہے ہیں، کاشتکاروں کی طرف سے سبزی منڈی لائی جانے والی اجناس رکھنے کے لئے شیڈ تعمیر کیا جارہا ہے، سبزی اور فروٹ کی نیلامی کے لئے اوپن پلیٹ فارم کی تعمیر بھی منصوبے کا حصہ ہے۔

 ڈپٹی کمشنر نے سبزی منڈی میں ترقیاتی کاموں میں دلچسپی لینے پر چئیرمین اکرم چاون اور سیکرٹری عبدالخالق ناصر کی تعریف کی ہے۔