ملتان؛ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کیجانب سے شاہراہوں کی مثالی صفائی کا کام عروج پر پہنچ گیا

164

ملتان، 20دسمبر(اے پی پی ):  ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ورکرز کی طرف سے شاہراہوں کی مثالی صفائی کا کام عروج پر پہنچ گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے صفائی کے لئے مختلف روٹس کی نشاندہی کر دی۔ ایم ڈی فخرالاسلام ڈوگر صفائی آپریشن کی خود نگرانی کررہے ہیں۔ ائرپورٹ روڈ،نشتر روڈ اور سیوڑھا چوک کی بھرپور صفائی کر دی گئی ہے۔ اعوان چوک،نادرن بائی پاس اور ملتان پبلک سکول روڈ کو بھی صاف کر دیا گیا ہے۔

 شہریوں نے مثالی صفائی کی بھرپور تعریف اور ورکرز کو شاباش  دی، شہریوں نے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ایسی صفائی دیکھنے میں نہیں آئی ایم ڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے بہترین کارکردگی پر ورکرز کو کھانا بھی دیا۔