ملتان :ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کا بازاروں اور پلازوں کی سکیورٹی موثر بنانے کے احکامات

68

ملتان ،07 دسمبر (اے پی پی ):ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان سے تاجر عہدیداروں کی ملاقات میں کہا کہ مصروف بازاروں اور حساس مقامات پر ناکہ بندی اور چوکیاں قائم کرکے اضافی نفری تعینات کی جائے گی تنظیم تاجران پاکستان جنوبی پنجاب کے عہدیداران شیخ جاوید اختر، خالد قریشی اور مرزا نعیم بیگ ملاقات میں شامل تھے تاجر برادری نے بازاروں میں سیکورٹی صورتحال اور مسائل کے حوالے سے تجاویز پیش کیں کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کہا تاجر برادری کو حصول روزگار کیلئے پرامن ماحول کی فراہمی پولیس کی ترجیح ہےامن و امان کی فضاء برقرار رکھنے میں تاجر برادری کا مثالی تعاون حاصل ہےکیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ پولیس محدود وسائل کے باوجود شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے کوشاں ہے ،تاجر عہدیداروں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے پولیس اور انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔