ملکی ترقی میں مسیحی برادری کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا؛ڈپٹی کمشنر نارووال ظہیر حسن

150

نارووال،22دسمبر( اے پی پی): ڈپٹی کمشنر نارووال ظہیر حسن نے کہا ہے کہ ملکی ترقی ،خوشحالی اور سلامتی میں دیگر اقلیتوں کی طرح مسیحی برادری  نے بھی ہمیشہ اپنا فعال کردار ادا کیا ہے جسے کسی صورت نظر اندا ز نہیں کیا جاسکتا ، وطن عزیز میں تمام اقلیتوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں اور مذہبی عبادت اور رسومات  کی ادا ئیگی میں مکمل آزادی حاصل ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے  اپنے دفتر میں کرسمس کے حوالے سے بین المذاہب کمیٹی کے ممبران سے ایک اجلاس میں کرتے ہو ئے کیا ۔

ڈپٹی کمشنر نار ووال نے مسیحی اکابرین ،گرجا گھروں کے منتظمین سے اپیل کہ وہ کر سمس کی تقریبات کو وقت مقررہ پر ختم کریں اورتقریبات کے دوران گرجا گھروں کے داخلی راستوں پر سیکورٹی ،چیکنگ واک تھرو گیٹس کی تنصیب ،کورونا  ایس او پیز (سینیٹا ئزر،ہینڈ واش،فیس ماسک ،سماجی فاصلہ )سمیت دیگر حفاظتی ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں، تاکہ قیمتی انسانی جانو ں کا تحفظ ،کورونا وبا ءکا پھیلاﺅ روکا جاسکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ پولیس کے ساتھ مل کر مرد خواتین رضا کاروں کی ٹریننگ کروائی جائے تاکہ تقریبات میں کسی بھی مشکوک شخص کو داخلے کا موقع نہ ملے ۔

انہوں نے کہا کہ کرسمس کا تہوار مسیحی برادری کی طرح مسلمانو ں کے لئے بھی احترام اور خوشی کا دن ہے ،ضلعی انتظا میہ اور محکمہ پولیس سمیت تمام محکمے اس مقدس تہوار کے موقع پر اپنی ذمہ داریاں احسن طر یقے سے سرانجا م دیں گے ۔

اس موقع پر بین المذاہب کمیٹی کے ممبر ان نے ڈپٹی کمشنر نارووال کو حکومتی احکامات پر عمل درآمد اور کورونا ایس او پیز کی مکمل پاسدار ی کی یقین دہانی کرائی ۔ اجلاس میں کر سمس کے پر مسرت موقع پر کیک بھی کا ٹا گیا-