نوابشاہ میں ہاؤسنگ اسکیم کے نام پر کروڑوں روپے فراڈ کا انکشاف، 2 افراد کو حراست میں لے لیا

156

سکھر،03دسمبر(اے پی پی ): نیب سکھر نے فراڈ میں ملوث ہاؤسنگ اسکیم سے وابستہ دو افراد کو حراست میں لے لیا، گرفتار ہونے والوں میں رضوان آرائیں اور عمران آرائیں شامل ہیں۔

آرائیں ہاؤسنگ اسکیم کے نام پر 27 افراد سے فراڈ کیا گیا۔ پلاٹس کی مد میں شہریوں سے کروڑوں روپے وصول کیے گئے، فراڈ کرکے شہریوں کو پلاٹس فراہم نہیں کیے گئے جبکہ  گرفتار افراد سے مزید تفتیش کے لیے احتساب عدالت سے ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔