وزیراعلی بلوچستان جام کمال  کے احکامات کی روشنی میں گوادر باڈ کی تعمیر روک دی گئ 

129

گوادر،29دسمبر ( اےپی پی): وزیراعلی بلوچستان جام کمال  کے احکامات کی روشنی میں گوادر باڈ کی تعمیر روک دی گئ

 گوادر میں باڈ لگانے کافیصلہ شہریوں کی مرضی اور ضرورت کے مطابق کیا جائیگا، ہمارے پیش نظر گوادرکے شہریوں کے تحفظات ہیں اس بات کااعلان وزیرداخلہ بلوچستان  میر ضیاء لانگو نے پارلیمانی وفد کے ہمراہ گوادر میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کے دوران اعلان میں کیا ۔وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو نے کہا  کہ وزیراعلی جام کمال کی قیادت میں صوبائی حکومت گوادر کی ترقی اور لوگوں کی خوشحالی کیلئے کوشاں ہے۔ گوادر باڈ سے متعلق عوامی تحفظات دورکرکے ہی آگے بڑھیں گے۔  گوادر کے شہریوں کی باڑ سے متعلق تجاویز تحفظات پر پارلیمانی وفد اپنی سفارشات جلد وزیر اعلی بلوچستان کو پیش کریگی۔

  وزیرداخلہ نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی کی ہدایت پر ہم یہاں کے عوام کی خدشات سننے کیلئے گوادر آئے ہیں۔ عوامی حکومت عوام کے خواہشات مفادات کو ترجیح دیتی ہے ہم ایسا کوئی عمل نہیں کریں گے جو عوام کے خواہشات کے برعکس ہو، انھوں نے اپنے خطاب میں گوادر کے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی جام کمال خان نے عوامی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے باڑ پر جاری کام کو روکنے کا حکم دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے دورہ گوادر کے دوران متعلقہ اداروں اور عوام کے خیالات اور تاثرات معلوم کرلئے ہیں، ان تمام تجاویز اور سفارشات کو مرتب کرکے وزیر اعلی بلوچستان کو پیش کیا جائے گا۔