وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا ایف آئی اے ہیڈکواٹرز  کا دورہ

90

اسلام آباد، 16 دسمبر (اے پی پی ): وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے بدھ کو یہاں ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ، وزیرداخلہ نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے لیے دعا کی۔

وزارت داخلہ کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر یہ وفاقی وزیر کا ایف آئی اے کا پہلا دورہ ہے۔

ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو ادارے سے متعلق بریفنگ دی ، سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر بھی بریفنگ میں موجود تھے۔