نچ اور بار کا  بنیادی مقصد لوگوں کو فوری انصاف فراہم کرنے کے لئے کوشش کرنا ہے : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملاکنڈ

72

ملاکنڈ،16 دسمبر(اے پی پی ):  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملاکنڈ اورنگزیب خان نے کہا ہے کہ بنچ اور بار کا چولی دامن کا ساتھ ہے جس کا بنیادی مقصد لوگوں کو فوری انصاف فراہم کرنے کے لئے کوشش کرنا ہے درگئی بار ایسوسی ایشن نے ہمیشہ قانون کی بالادستی اور لوگوں کو انصاف فراہمی کے لئے بار اور بنچ کے درمیان پُل کا کردار ادا کیا ہے۔

 وہ درگئی بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب کابینہ کے ارکان کے حلف برداری تقریب سے خطاب کر رہے تھے،جس سے بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد ریاض ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری فضل رازق ایڈوکیٹ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

 اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اورنگزیب خان نے نومنتخب کابینہ سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔

سیشن جج نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحصیل درگئی میں جوڈیشل کمپلیکس پر کام جاری ہے جو کہ بہت جلد مکمل کیا جائیگا،جوڈیشل کمپلیکس کا قیام درگئی بار ایسوسی ایشن کا دیرینہ مطالبہ تھاجس کو عملی جامہ پہنایا جارہا ہے لیکن زیر تعمیر کمپلیکس کا ایریا بہت کم ہے جس سے مستقبل کی ضروریات پورے نہیں کئے جاسکتے اس لئے کمپلیکس کو مذید وسیع کرنے کے لئے اقدامات ٹھائے جائینگے۔

اس موقع پر خطاب اور سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے درگئی بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد ریاض ایڈوکیٹ نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس کو مذید 20کنال اراضی فراہم کرنے اور کمپلیکس کے تعمیراتی کام کو مذید تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے سب ڈویژن سطع پر ریکارڈ روم اور تحصیل درگئی ڈومیسائل ہولڈرز کے لئے کوٹہ مقرر کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

اس موقع پرصدر محمد ریاض ایڈوکیٹ نے ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے لئے ترقیاتی فنڈز سے تحصیل درگئی کے لئے بھی ترقیاتی فنڈز مختص کرنے کا مطالبہ کیا  ہے۔