وشہرہ ورکاں میں ماھوار کھلی کچہری کا انعقاد،سائلین کے مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات صادر کیے گئے

105

نوشہرہ ورکاں،یکم دسمبر(اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر تحصیل سطح پر ماھوار کھلی کچہری لگانے کا سلسلہ جاری ہے، اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں راشد اقبال نےتحصیل آفس احاطہ میں ماھوار کھلی کچہری لگا کر درجنوں سائلین کے مسائل سنے اور انکے حل کے لیے موقع پر ھی احکامات صادر کیے۔ اس موقع پر تحصیلدار ،قانو گو ، تمام پٹواری اور عملہ ریونیو لینڈ ریکارڈ بھی موجود تھا۔

اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں راشد اقبال نے کھلی کچہری میں شریک عوام کو باور کرایا  کہ عوام کی مشکلات اور مسائل کے حل کے لیے بلا تفریق کام ہو رہا ہےاور اگر کسی سائل کو انکے ادارے کے کسی ملازم یا کسی بھی ڈیپارٹمنٹ سے متعلقہ کسی بھی ملازم یا سربراہ سے متعلق شکایت ھو تو میرٹ پر انکوائری اور بھر پور کارروائی ہو گی۔

انکا کہنا تھا کہ شہر یا تحصیل بھر میں جہاں کہیں بھی کسی سرکاری یا زاتی رقبے پر کوئی ناجائز قابض ہو تو نشاندھی کی جائےاسے واگزار کرانا اور قابضین کو بے نقاب کرنا موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔