کمشنر ملتان کا ریونیو عوامی خدمت کچہری کا اچانک دورہ ، شہریوں کے مسائل حل کرنے احکامات جاری کیے

86

ملتان،01 دسمبر(اے پی پی ): کمشنر جاوید اختر محمود کا ریونیو عوامی خدمت کچہری کا اچانک دورہ کیا، کمشنر نے شہریوں کے مسائل سن کر موقع پر حل کے احکامات جاری کیے۔

کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ گزشتہ 2 کچہریوں میں 1285 درخواستیں وصول،1075 حل کی گئیں وزیراعلی پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی وژن کے تحت کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی کچہری میں شرکت کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی اور کہا عوام کیلئے فرد ملکیت اور وراثت کے حصول کا عمل سہل بنایا جارہا ہے۔

 جاوید اختر محمود نے کہا کہ لینڈ ریونیو و دیگر سرکاری واجبات کی ریکوری بہتر کی جائے گی ریونیو معاملات و ریکوری افسران کا بنیادی کام ہے، اس پر توجہ دیں اورافسران عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں۔ کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلدار، سب رجسٹرار  تحصیل آفس میں موجود تھے۔

  کمشنر جاوید اختر نے کہا تمام ریونیو افسران و عملہ صبح 10 تا دوپہر 3 بجے تک تحصیل آفس میں موجود رہیں گےریونیو افسران پورے دن کی سروس ڈیلوری رپورٹ ایڈیشنل کمشنر ریونیو کو جمع کروانے کے پابند ہیں۔