ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو ابھی مکمل طور پر فعال نہیں کیا جا سکا: فخرالاسلام ڈوگر

219

ملتان 15 دسمبر(اے پی پی ):ایم ڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخرالااسلام ڈوگر کی اپنے آفس میں مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو ابھی مکمل طور پر فعال نہیں کیا جا سکا ایم ڈی فخرالاسلام ڈوگر نے کہا کہ کمپنی میں بہت سی آسامیاں خالی ہیں اور کہا کہ دو ماہ کے اندر اہم آسامیاں پرُ کرکے کمپنی کو مکمل طور پر فعال کردیا جائے گاحکومت صوبہ کی تمام ویسٹ منیجمنٹ کمپنیوں کو معاشی خود انحصاری پر گامزن کرنا چاہتی ہے،فخرالاسلام ڈوگر نے کہا تمام کمپنیوں کو ریونیو جنریشن پلان تیار کرنے کی ہدایت کی گئ ہےملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے بھی ریونیو جنریشن پلان تیار کرکے حکومت کو ارسال کر دیا ہے اور ریونیو پلان میں ڈومیسٹک ریٹ انتہائی کم اور کمرشل کا زیادہ رکھا گیا ہے حکومت کی طرف سے فراہم کی جانیوالی سالانہ گرانٹ کو مشینری کی خریداری پر خرچ کیا جائے گا،ایم ڈی فخرالاسلام ڈوگر نے کہا ملتان کو خوبصورت بنانے کے لئے پی ایچ اے کے ساتھ اشتراک پیدا کیا جائے گا ۔

واسا کے ساتھ بھی صفائی ستھرائی کے لئے کوآرڈنیشن پیدا کی جائے گی کمپنی نے 4 سپشل صفائی سکواڈ تشکیل دے دئے ہیں،فخرالاسلام ڈوگر نے کہا پرائمری اینڈ سیکنڈری کولیکشن کے نظام کو موثر بنایا جارہا ہے۔

کمپنی میں300 افراد پر مشتمل ورک فورس کا اضافہ کیا جارہا ہےآف روڈ مشینری کو تیز رفتار طریقے سے مرمت کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہےکمپنی کے پاس وافر مقدار میں فنڈز میں موجود ہیں،فخرالاسلام ڈوگر نے کہا کہ مشینری کی خریداری کے لئے پروکیورمنٹ کا پراسس تیز کیا جائے گاملتان کو چین کے شہر شہہ زی کے ساتھ جڑواں شہر قرار دیاگیا ہےملتان میں صفائی کے نظام کو جدید بنانے کے لئے شہہ زی کے ساتھ جڑواں شہر کے ایم او یو کا پورا فائدہ اٹھایا جائے گاجدید مشینری کے لئے جائیکا اور ایشین ڈویلپمنٹ بنک سے مالی امداد کے مواقع کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔