تھانہ کلر سیداں پولیس کی اہم کارروائی، موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار

100

تھانہ کلر سیداں،15 دسمبر(اے پی پی ):  پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار کر لیا جبکہ ملزمان کے قبضہ سے 17 چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی۔

گرفتارملزمان میں خرم شھزاد  اور اسامہ خان شامل ہیں،ملزمان کے خلاف کارروائی ایس ایچ او کلر سیداں غضنفر عباس کی زیر نگرانی انچارج چوکی قیصر رشید کیانی اوران کی ٹیم نے کی۔

ایس ایچ او کلر سیداں نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش کے دوران ان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کا پتہ لگا کر ان کو بھی گرفتار کیا جائے گا،  برآمد کیے گئے موٹر سائیکلز قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اصل مالکان کے حوالے کیے جائیں گئے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، اس مقصد کیلئے تمام ممکنہ وسائل  بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

کامیاب کارروائی پر ڈی پی او محمد احسن یونس کی جانب سے ایس پی صدر، ایس ایچ او کلر سیداں اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔