ٹوبہ ٹیک سنگھ؛34 کاشتکاروں کو سبسڈی پر لیزر لیولرز کی فراہمی  کیلئے قرعہ اندازی  

132

ٹوبہ ٹیک سنگھ، 06 دسمبر (اے پی پی ): عثمان بزدار حکومت کا زراعت کی ترقی اور کاشتکاروں  کی خوشحال کے لئے ایک  اور  اہم اقدام ، کاشتکاروں کو سبسڈی پر لیزر لیولرز کی فراہمی شروع  کر  دی ۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 34کاشتکاروں  میں سبسڈی پر لیزر لیولرز کی فراہمی کیلئے  قرعہ اندازی  کی  گئی ،  ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے پی ٹی آئی مرکزی نائب صدر چوہدری محمد اشفاق ، ایم پی اے سعید احمد کے ہمراہ قرعہ اندازی کی  جبکہ  تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مدثر بخاری، افسران زراعت اور کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے  شرکت کی ۔

اس  موقع  پر  پی ٹی آئی مرکزی نائب صدر چوہدری محمد اشفاق نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق حکومت زراعت کی ترقی کا مشن جاری رکھے گی۔ ایم پی اے سعید احمد نے کہا کہ کسان خوشحال ہوگا تو ملک ترقی کرے گا۔ کسانوں   کے تمام مسائل حل کریں گے ۔

ڈپٹی کمشنر عمر جاوید  نے کہا کہ  پنجاب حکومت زراعت کی ترقی کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ فی لیزر 2 لاکھ پچاس ہزار روپے سبسڈی فراہم جائیگی۔