پاکستان انٹرنیشنل  اسکواش ٹورنامنٹ کل (07 دسمبر )سے شروع ہو  گا

284

اسلام آباد،6دسمبر  (اے پی پی):پاکستان اسکواش فیڈریشن کے  زیر اہتمام  پاکستان انٹرنیشنل اوپن اسکواش ٹورنامنٹ  کل (07 دسمبر )سے مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو  گا،ٹورنمنٹ   پاک فضائیہ کے تعاون سے منعقد  کیا  جا  رہا ہے ، پانچ روزہ ایونٹ 11 دسمبر تک  جاری رہے گا جس   میں مرد اور خواتین کے مقابلے کھیلے جائیں گے ۔

 مردوں کے ایونٹ کےلئے 12ہزار ڈالر جبکہ خواتین ایونٹ کےلئے 6 ہزار ڈالر انعامی رقم رکھی  گئی ہے ۔مینز ایونٹ میں 32 کھلاڑیوں کا ڈراز ہوگا جبکہ خواتین ایونٹ  16 کھلاڑیوں کا ڈرا ہوگا اور یہ ایونٹ8 دسمبر سے شروع ہوگا۔مینز ایونٹ کے ٹاپ چار کھلاڑیوں میں طیب اسلم ، عاصم خان ، فرحان محبوب اور عماد شامل ہیں جبکہ خواتین ایونٹ میں آمنہ فیاض ، فائزہ ظفر ، مدینہ ظفر اور مقدس اشرف ٹاپ فور کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہیں۔