پشاور؛ آرمی پبلک سکول کے شہداء کے لیے ریسکیو1122ہیڈ کوارٹر میں فاتحہ خوانی

77

پشاور، 16دسمبر(اے پی پی): ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122، ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول کے شہدا کو بھولے نہیں ہیں اور ان ننھے پھولوں کی عظمت، شجاعت اور قربانیوں کو سلام اور خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنھوں نے 6سال قبل ایک دلخراش واقعے میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرمی پبلک سکول شہداء کے لیے ریسکیو1122ہیڈ کوارٹر میں فاتحہ خوانی کے موقع پر کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ پشاور کے علاوہ ریسکیو کے صوبے بھر میں قائم تمام ریسکیو سٹیشنز میں بھی خصوصی دعا اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا جارہاہے۔

ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے دہشت گردی، قدرتی و ناگہانی واقعات میں بہترین خدمات فراہم کرنے پر ریسکیو 1122 کا دائرہ کار صوبے بھر تک پھیلایا اور ریسکیو کو دور حاضر کےتقاضوں کےمطابق جدید ترین آلات سے لیس کیا تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کے وقت صورتحال سے بخوبی نمٹا جا سکے۔