پنجاب بار ممبران کی شجاع آباد بار آمد، شاندار استقبال کیا گیا

145

شجاع آباد، 02 دسمبر (اے پی پی): پنجاب بار کے نو منتخب ممبران کی شجاع آباد بار آمد پر  پر وکلاء کیجانب سے شاندار استقبال کیا گیا، ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا گیا اور  پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

 رانا طفیل نون ، رانا اقبال نون اور چوہدری شفقت محمود و دیگر ممبران کی  کچہری آمد ہوئی  تو  وکلاء نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے ان کو  بار روم تک لایا۔

 پنجاب بار  ممبران نے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا۔ رانا طفیل نون نے کہا کہ وکلاء اور کالے کوٹ کی عزت بڑھنے کےلیے ہمیشہ کوشش کرتا رہا ہوں اور آئندہ بھی جاری رہے گی۔ چوہدری شفقت محمود نے کہا کہ وکلاء میں جمہوریت کے حسن کے مطابق الیکشن ہوتے ہیں۔