پنجاب حکومت کی طرف سے کرسمس تہوار سے قبل 150 مستحق مسیحیوں میں امدادی چیکس کی تقسیم

144

اوکاڑہ۔23 دسمبر(اے پی پی): صوبائی وزیرانسانی حقوق و اقلیتی امور پنجاب اعجاز عالم آگسٹین کی  خصوصی کاوشوں سے پہلی بار کرسمس کے تہوار سےقبل150 مستحق مسیحیوں تک مبلغ دس ہزار روپیہ فی کس کے مطابق حکومتِ پنجاب کی طرف سے  کرسمس چیکس تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما ٹکٹ ہولڈر چوہدری سلیم صادق نے مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ سر ایاز اگسٹین، ڈاکٹر آصف بھٹی اورمورس مولا نے  چیک تقسیم کرتے ہوئے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکبا دی۔