پی ڈی ایم کو مردان میں شکست پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ کامران بنگش

109

پشاور، 23دسمبر(اے پی پی): وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے اطلاعات خیبر پختونخوا کامران بنگش نے مردان میں پی ڈی ایم اے کی ناکام ریلی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ‏مردان کی عوام نے پی ڈی ایم کی سیاسی تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی۔

کامران بنگش نے کہا کہ بڑے شہروں میں ناکامی کے بعد ناکام الائنس کو پختونخوا کے چھوٹے شہروں میں بھی شرمندگی کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ عوام نے ایک بار پھر وزیراعظم عمران خان اور محمود خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے جس کیلئے انکے مشکور ہیں۔