پنجاب فوڈ اتھارٹی  کی  ملاوٹ مافیا  کیخلاف  کارروائی ،4 یونٹس سیل کر دیئے گئے

71

ملتان، 8 دسمبر (اے پی پی ):پنجاب فوڈ اتھارٹی خوراک میں ملاٹ کرنے والوں کیخلاف سرگرم عمل ہے ،کیٹرنگ یونٹس، سویٹس اینڈ بیکرز سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، 4 یونٹس سیل کر دیئے گئے ہیں۔

اس حوالے سے  ڈی جی  پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کا کہنا تھا کہ سٹوریج ایریا میں چوہوں کی موجودگی پر حسین فوڈز سویٹس یونٹ کو سربمہر کر دیا گیا ہے چیکنگ کے دوران پروڈکشن ایریا میں آلودہ مشینری اور صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے جبکہ  المکہ پکوان سنٹر کو خوراک کی تیاری میں چائنہ سالٹ، کھلے مصالحوں کے استعمال پر سیل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خانیوال میں آر اے فوڈز مربہ جات یونٹ کو سوس کی تیاری کے لیے کیمیکل ڈرمز کے استعمال پر سیل کیا گیا ہے ،پیکنگ مٹیریل پر غلط لیبلنگ کرنے، خریداری ریکارڈ نہ ہونے پر مربہ یونٹ کو سربمہر کیا گیا۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا خانیوال بیکری مصنوعات کی تیاری میں کھلے رنگ، ناقابل سراغ اجزاء کے استعمال پر حذیفہ فوڈز کو سیل کر دیا ہے اور کہا کہ خوراک کو ڈھانپ کر نہ رکھنے، واشنگ ایریا میں گندگی پائے جانے پر سویٹس پروڈکشن یونٹ کو سربمہر کیا ہے ۔ اشیائے خورونوش کی تیاری  میں مضر صحت اجزاء کی ملاوٹ انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔

رفاقت علی نسوآنہ نے  مزید کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی صحت دشمن عناصر کی سرکوبی کے لیے تمام تر توانائیاں سرف کیے ہوئے ہے۔