پنڈی بھٹیاں پولیس کی  کارروائی،2 منشیات فروش گرفتار کر کے  3260 گرام چرس برآمد کر لی گئی

58

پنڈی بھٹیاں، 08 دسمبر(اے پی پی ): تھانہ سٹی  پولیس کی بروقت کارروائی ،منشیات فروش گرفتار کر کے  بھاری مقدار میں چرس برآمد  کر لی گئی ۔

کارروائی کے نتیجہ میں 2 منشیات فروش گرفتار کر لئے گئے،گرفتار منشیات فروشوں سے 3260 گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس حوالے سے ڈی پی او سید حسنین حیدر نے کہا کہ ضلع کو منشیات سے پاک کرنا ہمارا عزم ہے۔