ڈپٹی کمشنرعامر خٹک سے اووسیز پاکستانیز فاونڈیشن کی ریجنل ہیڈ زرقا یحیٰ کی ملاقات 

147

ملتان 14،دسمبر(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم اوور سیز پاکستانیز کے مسائل کے حل کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں حکومت پنجاب نے تمام اضلاع میں اوور سیز کمیٹیاں تشکیل دی ہیں عامر خٹک نے کہا اوور سیز کمیٹی ملتان  بیرون ملک پاکستانیوں کے درخواستوں پر انتہائی تیزی سے عملدرآمد کررہی ہےدیار غیر میں رہنے والے پاکستانیوں کی وطن میں موجود جائیداد اور اثاثوں کی حفاظت حکومت کا فرض ہے اور کہا کہ اوور سیز پاکستانیز فاونڈیش بیرون ملک پاکستانیز کے مسائل کے حل کے لئے اوور سیز کمیٹی کے ساتھ مربوط رابطہ قائم کرے ملاقات میں اوور سیز پاکستانیز فاونڈیشن کو ارسال کئے گئے 22 کیسسز کا جائزہ بھی لیا گیا ڈپٹی کمشنر نے اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ ہدایت اللہ خان کو فوکل پرسن مقرر کر دیا

اوور سیز فانڈیشن درپیش مسائل کے حل کے لئے فوکل پرسن سے رابطہ کار قائم کرے گی۔