ملتان 21،دسمبر)اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ حکومت پنجاب ہر ضلع میں ڈینگی مہم مانیٹر کر رہی ہے اور کہا کہ ڈینگی مہم بارے کارکردگی پر ہر ضلع کا سکور تیار کیا جاتا ہےڈینگی مہم میں ناقص کارکردگی سے پورے ضلع کا امیج خراب ہوتا ہے عامر خٹک نے کہا آئندہ ڈینگی سرویلنس میں ناقص کارکردگی دکھانے پر متعلقہ افسر کو سرنڈر کر دیا جائے گا عامر خٹک اجلاس میں ہیلتھ کئیر کمیشن کے فوکل پر کی عدم موجودگی پر بھی غصے میں آ گئے افسران کا یہی رویہ رہا تو محکموں کا سرپرائز وزٹ کروں گا دفاتر اور فیلڈ میں افسران کی کارکردگی کو چیک بھی کیا جائے گا،عامر خٹک نے کہا تمام محکموں کے افسران ڈیوٹی کے اوقات کار کی پابندی کریں اور افسران اپنے دفاتر میں بھی ڈینگی سرویلنس پر توجہ دیں
اجلاس میں اے سی سٹی عابدہ فرید،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک اور ڈاکٹر عطاءالرحمان کی اجلاس میں شریک ہوئے چیف آفیسرز شاہد اقبال،اقبال خان اور تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی ۔











